کڈنی ہلزریفرنس: سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد

چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں نامزد سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی اور دیگر کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی ،اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی جانب سے فرد جرم سے قبل بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔ نیب نے ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملی ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں اور اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں۔

سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس غنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی اور حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا۔


متعلقہ خبریں