نئی دہلی: کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

کورونا:دنیا میں کورونا سے 17 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر

نئی دہلی: بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہونے والی ہلاکتیں 4 ہزار 529 تک جا پہنچیں جس کے بعد پُرانے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 529 ہوگئی جو اب تک کی ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 2 لاکھ 67 ہزار 334 افراد متاثر ہوئے جو کہ پچھلی تعداد کے مقابلے میں کم ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے۔

بھارت میں کورونا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اسپتال میں مریضوں کے لیے بستر کم پڑ گئے اور آکسیجن کی قلت کا سامنا رہا۔ اس صورت حال نے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ہندوستان میں ’’مارننگ کنسلٹ ٹریکر‘‘ کے ہونے والے ایک تازہ سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت انتہائی تیزی سے گرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مودی سرکار کو اب تک کی سب سے بری حکومت قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور یہ مہلک وائرس ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ بھارت میں 17 کروڑ 57 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں