2023 تک گردشی قرضہ 1455 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کمیشن بنانے کیلئے ڈیم کی بجائے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے، مہنگے منصوبوں سے بجلی خریدیں یا نہ خریدیں، ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

مہمند ڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2023 تک گردشی قرضہ 1455 ارب روپے پر پہنچ جائے گا۔ 2028 تک 10 بڑے پانی کے پراجیکٹ مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اگلے الیکشن کا نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے سوچا ہے۔ کورونا کی موجودہ لہر فلیٹ ہو چکی ہے۔ احتیاط جاری رکھی تو سیاحت سمیت سب شعبے کھل جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مافیا کو این آر او نہیں دوں گا، قانون کے نیچے لاؤں گا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے جلد بازی میں معاہدے کرکے آئی پی پیز سے پیسے کھائے۔ جس قیمت پر بجلی بن رہی ہے اس سے کم قیمت سے فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔ پانی، اناج اور توانائی جیسے مسائل ڈیموں کی تعمیر سے حل ہونگے۔ ہم نے کچھ نہ کیا تو آنے والے سالوں میں اناج کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے ہم مکمل پلان لے کر آرہے ہیں۔ ہمیں اناج پیدا کرنے کے لیے زمینوں کو سیراب کرنا ہے۔ سیاست پر بات کرنا صفر جمع صفر برابر صفر ہے۔


متعلقہ خبریں