اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم: فلسطین کا جھنڈا فٹبالر پول پوگبا نے لہرا دیا

اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم: فلسطین کا جھنڈا فٹبالر پول پوگبا نے لہرا دیا

لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر پول پوگبا نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا۔ اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

لندن: خاتون پولیس افسر کے دوران ڈیوٹی فلسطین کے حق میں نعرے

مانچسٹر یونائیٹڈ اور فل ہیم کے درمیان میچ ڈرا ہونے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑی پول پوگبا اور عماد ڈیلو نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی جھنڈے کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

فٹبال کے کھلاڑی جب فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ اسٹیڈیم کا چکر لگا رہے تھے تو مداحوں کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کی بھرپورپذیرائی کی گئی۔

غزہ: اسرائیلی بمباری سے 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

پوگبا مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے فلسطین کا جھنڈا اٹھایا تو ڈیلو نے بھی ان کے ساتھ پرچم کو تھاما اور ہزاروں شائقین کے سامنے اپنی ٹیم کے ساتھی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

ہفتے کے روز ومبلے میں چیلسی کے خلاف لیسٹر سٹی کی فاکس ایف اے کپ کے فائنل میں فتح کے بعد لیسٹر سٹی کے کھلاڑی حمزہ چوہدری اور ویسلے فوفانا نے بھی فلسطینی پرچم لہرایا تھا۔

فلسطین سے جنگ بندی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اسرائیل

لندن میں فرائض کی ادائیگی کے دوران گزشتہ روز ایک خاتون پولیس افسر نے بھی فری فلسطین کے نعرے لگائے تھے اور وہ ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں