فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، 227 فلسطینی شہید


غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 227 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک ایک ہزار 600 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں 64 بچے اور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی بمباری سے 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی غزہ کے ایک رہائشی معاد عابد ربو کا کہنا ہے کہ جس شدت کے حملے اس وقت ہوئے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے بھی ایک نے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً تین ہزار کے قریب میزائل داغے گئے لیکن اس کے میزائل شکن آئرن ڈوم نے ایک ہزار سے زیادہ میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

اسرائیلی ایئرپورٹ پر ویرانی کے ڈیرے، 85 فیصد پروازیں منسوخ

اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کو ٹیلی ویژن پرخطاب میں کہا تھا کہ اسرائیل کی شدت پسند تنظیم کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور اس کو ختم کرنے میں وقت لگے گا۔


متعلقہ خبریں