پی ٹی آئی کراچی میں اب کہاں جلسہ کرے گی؟


کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے 12 مئی کو بدھ بازارگراؤنڈ میں جلسے  کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت طلب کرلی ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے صدرفردوس شمیم نقوی نے ڈپٹی کمشنرآفس ضلع شرقی میں درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں 12 مئی کو مین راشد منہاس روڈ پر الہ دین پارک سے متصل بدھ بازارگراؤنڈ میں جلسے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اتوار کے روز بدھ بازارگراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اجازت درکار ہے۔


متعلقہ خبریں