اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے، سعودی وزیر خارجہ


ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے جس کی وجہ سے پائیدار امن کا راستہ مشکل ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کا تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے جس کے باعث امن کا راستہ مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرے کیونکہ اس تنازع کی وجہ سے خطہ میں دیگر طاقتیں مضبوط ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، 227 فلسطینی شہید

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے تشدد کو ختم کرنا ہو گا اور انتہائی سنجیدگی سے امن کی بات کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکالنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کو شروع کروانا ہے کیوںکہ پائیدار امن کا یہی واحد راستہ ہے۔


متعلقہ خبریں