عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

فائل فوٹو


پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور 10 فیصد اسپیشل الاؤنس کی تجاویزمسترد کردیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھین: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری: ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان، اعلامیہ جاری

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 19 تک 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد صوبائی سرکاری ملازمین کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔ اس میں پہلے سے اسپیشل/ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جون میں اسپیشل الاؤنس تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازوہیں، ان کے مسائل کا احساس ہے۔ بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔


متعلقہ خبریں