کورونا وبا کیلئے دیے گئے مالیاتی پیکیج میں بےضابطگیوں کا انکشاف

کورونا وبا کیلئے دیے گئے مالیاتی پیکیج میں بےضابطگیوں کا انکشاف

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کورونا وبا کے لیے حکومت کی جانب سے دیے گئے مالیاتی پیکیج میں بےضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا کہ وزارت خزانہ نے خصوصی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

پی اے سی ک ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی تصدیق کے بعد خصوصی رپورٹ شائع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکہ: کورونا وائرس امدادی پیکیج کیلئے100 بلین ڈالرمنظور

ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پیش کردی گئی ہے۔ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) شرائط پر کورونا اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں