اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے،قیمت چکانا ہوگی: ترکی

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے،قیمت چکانا ہوگی: ترکی

نیویارک: ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اُسے اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔

وقت آگیا ہے اب اسرائیل کو کہا جائے کہ بس کرو، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے یہ بات  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔

غزہ: حماس کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی کی امید

چاوش اولو نے نہایت مدلل انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اس معاملے میں اقوام متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

غزہ پر25منٹ میں122بم حملے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہو گی۔

251 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود جرمنی کا اسرائیل سے اظہار یکجہتی

ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ  فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری عالمی برادری کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینیوں کی قانونی و اخلاقی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔


متعلقہ خبریں