پی ایس 70 : ضمنی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لیا

فوٹو: فائل


ماتلی: سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد ہالیپوٹو 44 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پی پی نے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 122 پر فتح حاصل کر لی، بلاول

جے یوآئی کے گل حسن نے 6 ہزار 143 ووٹ حاصل کیے۔ 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں عوام ووٹ کے لیے باہر نہیں نکلے، ووٹنگ شرح کافی کم رہی ، کہیں کہیں ووٹرز نے ماسک کا اہتمام بھی نہیں کیا۔

پی ایس 70 ماتلی ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری

یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، ان کے بھانجے محمد ہالیپوٹو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں


متعلقہ خبریں