بلوچستان: سردار صالح بھوتانی وزارت سے احتجاجاً مستعفی


بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر سردارصالح بھوتانی نے احتجاجاً مستعفی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپنااستعفیٰ گورنربلوچستان کوپیش کیا۔ گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نےصالح بھوتانی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ2 مئی کو صوبائی وزیربلدیات کا قلمدان بھی ان سے واپس لے لیا گیا تھا۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے قلمدان واپس لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیات کا محکمہ اب وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس رہےگا۔ سردارصالح بھوتانی کاکہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کا قلم دان لینے سے پہلے مشاورت یا اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

سردار صالح بھوتانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان اختلافات تھے۔ انہوں نے چند روز قبل کہا تھا کہ جام کمال کیساتھ اختلاف رکھنے والے وزرا جلد استعفیٰ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنڈز کے بندش کے حوالے سے ہم نے کافی انتظار کیا شاید باہمی مفاہمت کے ساتھ حل ہوجائے۔ مجھ سمیت دیگر کچھ وزرا جو وزیر اعلی کو پسند نہیں ان کےفنڈز کا مسئلہ ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں