شہباز شریف نے زرداری اور بلاول کو عشائیے پر مدعو کرلیا


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتوں کو پھر سے متحد کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے کے صدر نے اپوزیشن رہنمائوں کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عشائیہ 24 مئی شام 7 بجے اسلام آباد میں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی اوردیگر ملکی سیاسی حالات پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’ہا ہا ہاپی ڈی ایم ٹوٹ گئی‘ مریم کا مذاق حقیت بن گیا

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو نوٹس بھیجا تھا۔


متعلقہ خبریں