ای سی سی اجلاس: احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری موخر

ای سی سی اجلاس: احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری موخر

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری موخر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش کیلئے سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون میں ٹرن اوور ٹیکس کی چھوٹ کا ایجنڈا بھی موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے واجبات کے سلسلے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ واجبات کی ادائیگی کیلئے کیے گئے معاہدہ  پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پورٹل کے اجرا کی منظوری دی دے

اجلاس میں ہاوَسنگ اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوار کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں  پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت دفاع کیلئے تکنیکی گرانٹ بھی منظور کر لیے گئے۔

اجلاس میں حور ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں