وفاقی کابینہ کا اجلاس، متعدد منصوبوں اور معاہدوں کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور کرغزستان  کے درمیان تعلیم کے شعبوں میں معاہدوں کی منظوری دی گئی جبکہ چین کےساتھ  زراعت اور بائیو سائنس کےشعبے میں مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے کابینہ کو پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ فاٹا اصلاحات  کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں اردن کے ساتھ مجرموں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی  توثیق کی گئی جبکہ احسن اقبال پرحملے کی شدید مذمت بھی کی گئی۔


متعلقہ خبریں