دنیا کے امیر ترین شہروں کی فہرست جاری


دنیا کے امیر ترین شہروں کی درجہ بندی میں بیجنگ نے نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکہ کی معروف میگزین فوربز نے ایسے دس شہروں کی فہرست جاری کی ہے جن میں سب سے زیادہ ارب پتی شخصیات رہتی ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سو ارب پتی افراد بیجنگ میں رہتے ہیں۔

افغان اور ایرانی شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

بیجنگ کے بعد نیویارک کا نمبر ہے جہاں یہ تعداد 99 ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں یہ تعداد 89 ہے جب کہ  ہانگ کانگ میں 80 ارب پتی شخصیات رہتی ہیں۔۔

چین کے شہر شین ژِن میں68، لندن میں 63، شنگھائی میں 64 اور ہینگ ژو میں 47 ارب پتی افراد رہتے ہیں۔

امریکی شہری سان فرانسسکو اور بھارتی شہر ممبئی میں ، 48 ارب پتی افراد نے رہائش اختیار کر رکھی ہے۔

فوربز کے مطابق دو ہزار اکیس میں ارب پتی افراد کی فہرست میں دو ہزار سات سو پچپن افراد شامل ہیں۔ ان میں سے 25 فیصد افراد صرف ان 10 شہروں میں رہائش پذیر ہیں۔


متعلقہ خبریں