چمن میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج


چمن: بلوچستان کے ضلع کے بوغرہ چوک پر دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

متن کے مطابق سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ موٹرسائیکل میں 10 کلو کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا اور بارودی مواد میں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے جس کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقاتی عمل مکمل ہونے پر بوغرہ روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔ دھماکے میں شہید 7 افراد کی تدفین کا عمل مختلف قبرستانوں میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 88 اموات

دھماکے میں ہونے والے 8 زخمی کوئٹہ اور 7 زخمی چمن میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز جے یو آئی نظریاتی گروپ کی ریلی پر موٹرسائیکل دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے میں مرکزی سینئر نائب امیر مولانا قادر لونی کو نشانہ بنایا گیا جو معمولی زخمی ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں