انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے

Inzamam-ul-Haq

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


سابق کپتان انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے انضمام الحق کو پشاور زلمی کے مینٹور اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں زلمی فینز کو یہ خوشخبری سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کیلئے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ 

انہوں نے تحریر کیا کہ لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں