شہباز شریف کا عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق درخواست واپس لینے کا فیصلہ

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے اور ملک سے باہر جانے کی اجازت کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے درخواستیں واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو شہباز شریف کی اس درخواست پر معاملے کی سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیا ہے۔

شہباز شریف نے زرداری اور بلاول کو عشائیے پر مدعو کرلیا

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے 26 مئی کےلیے عمل درآمد کیس میں نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

انہوں  نے موقف اختیار کیا کہ نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عمل درآمد سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔


متعلقہ خبریں