سعودی عرب کا غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ

عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائیگی، سعودی عرب نے بتادیا

سعودی عرب نے غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں  وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ رواں سال 60 ہزار غیرملکی عازمین حج ادا کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کا فیصلہ خوش آئندہ ہے، 18 سال سے کم عمر افراد حج نہیں کر سکیں گے۔

رواں سال حج کی مشروط اجازت

انہوں نے بتایا کہ حج کے خواہشمند افراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، خواہشمند افراد کو رپورٹ دینا ہو گی کہ 6 ماہ کے دوران بیمار نہیں ہوئے۔

یاد کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کی حکومت نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماہرین صحت صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کو یقینی بنانےکے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ حج کے آپریشنل پلان کی تفصیل بعد میں بتائی جائے گی۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب نے واضح کیا تھا کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں