امید ہےجون تک ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سےنکل جائیں گے، شوکت ترین


پاکستان کے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا امید ہےجون تک ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سےنکل جائیں گے۔

صحافیوں کیساتھ آئن لائن میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا سیاسی اثر اسوخ استعمال کر رہا ہے اور ہم بھی اس بار اپنے دوستوں کو ساتھ ملا کر جائیں گے۔

آئی ایم ایف نےاس بارپاکستان کےساتھ سخت رویہ اپنایا۔ تنخواہ داروں پرٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی۔ آئی ایم ایف کےساتھ اس تجویزپربات چیت جاری ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ریونیو کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جوٹیکس نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ غریبوں کوآٹےاوربجلی پرسبسڈی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ 11جون کوپیش کرنےکی تجویزہے۔  موجودہ حکومت نے چند ٹارگٹڈ چیزوں پرتوجہ دی۔

حکومت نےایکسپورٹ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات سیکٹر پر زیادہ توجہ دی۔

وزیراعظم کی بہترپالیسی کی وجہ سے کورونا کے باعث معیشت کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ حکومت کی توجہ اب مہنگائی کم کرنے پر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 12سیکٹرز کی طویل اورقلیل مدتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ زراعت کے حوالے سے قلیل المدتی منصوبوں پر کام  ہو رہا ہے۔

حکومت عام آدمی کیلئےمختلف اسکیمزلےکرآرہی ہے۔ ایکسپورٹ میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں ریکارڈ پیسے بھجوائے جس نے ملکی معیشت کو سہارا دیا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امیر اورغریب کیلئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے۔ ریونیو کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جوٹیکس نہیں دے رہےان کےخلاف کارروائی کریں گے۔ غریبوں کو آٹے اور بجلی پرسبسڈی دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں