شہباز شریف کا عشائیہ: پیپلزپارٹی شرکت پر آمادہ

شہباز شریف: پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کی دی جانے والی دعوت پاکستان پیپلزپارٹی نے قبول کرلی ہے۔

شہباز شریف نے زرداری اور بلاول کو عشائیے پر مدعو کرلیا

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کو عشائیہ دیا جا رہا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسی ضمن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے ملنے والی عشائیے کی دعوت قبول کرلی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ پارٹی کا وفد بھی تشکیل دے دیا ہے۔

شہباز شریف کا عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق درخواست واپس لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے میاں شہباز شریف کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں