تعلیمی اداروں کی بندش: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا

امتحانات نہ لیے تو جو بچے پڑھ رہے ہیں وہ بھی تیاری چھوڑ دینگے، شفقت محمود

فائل فوٹو


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کی بندش پہ غور و خوص کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

ہم نیوز کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امتحانات سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔

کورونا: اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسی نیشن کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں