شہباز شریف کیجانب سے آج اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے آج اپوزیشن جماعتوں کا عشائیہ دیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے زرداری اور بلاول کو عشائیے پر مدعو کرلیا

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کو عشائیہ دیا جا رہا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسی ضمن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ملنے والی عشائیے کی دعوت قبول کر لی اور اس سلسلے میں باقاعدہ پارٹی کا وفد بھی تشکیل دے دیا ہے۔ بلاول بھٹو دبئی میں ہونے کی وجہ سے عشائیہ میں شریک نہیں ہوں گے۔

شہباز شریف کا عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق درخواست واپس لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے میاں شہباز شریف کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں