امریکہ کا جوہری معاہدہ سے نکلنے کا اعلان، ایران پر نئی پابندیاں عائد


واشنگٹن: امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک یکطرفہ معاہدہ تھا جس کی وجہ سے دہشت گردی کو تقویت ملی، ایران اوراس کے اتحادیوں نے امریکیوں کو قتل کیا، ایران طالبان کی حمایت کے ساتھ ساتھ ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی بھی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش سب سے خطرناک اقدام ہے، جوہری معاہدے سے ایران کو نہ صرف بہت پیسہ ملا بلکہ یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت بھی ملی، اب اسے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکی سفارتخانوں پر حملے میں ملوث رہا ہے، وہ شام اوریمن میں بھی کارروائیاں کررہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ان ریاستوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے جو ایران کا ساتھ دیں گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کوایسی حکومت ملنی چاہئے جو ان کے خوابوں کی تکمیل کرے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی فیصلے کو جرات مندانہ اوردرست قرار دیا جبکہ معاہدہ توڑے جانے کے بعد ملک میں ریڈ الٹ کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں