فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کیلئے انتہائی فائدہ مند

فائل فوٹو


واشنگٹن: حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو صرف 4 ہفتے کے لیے بند کر دینا لوگوں کی دماغی صحت میں نہایت اہم تبدیلی لا سکتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی سوشل میڈیا کے انسانی ذہن پر اثرات کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ 15 منٹ سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے مقابلہ میں ایسے صارفین جنہوں نے فیس بک مکمل طور پر بند کر دی تھی ان کی سماجی سرگرمیاں پہلے سے بہتر پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا بائیکاٹ، ریٹنگ میں نمایاں کمی

فیس بک کا استعمال ختم کرنے والوں کا دوسرے لوگوں سے ملنے جلنے میں اضافہ ہو گیا تھا جبکہ پہلے کی نسبت وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ملنا زیادہ پسند کرنے لگے تھے۔

تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا سے دوری کے نتیجہ میں ان کی جسمانی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے جبکہ ایسے افراد حالات حاضرہ سے کم باخبر پائے گئے۔


متعلقہ خبریں