کراچی کے رہائشیوں پر رقم خرچ کیوں نہیں ہوتی؟ فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے رہنے والوں پر رقم خرچ کیوں نہیں ہوتی ؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دو سال میں وفاق کی جانب سے سندھ کو ایک ہزار 600 ارب روپے منتقل ہوئے جبکہ وفاق کی طرف سے پنجاب کو 23 ارب سے زائد رقم منتقل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی وفاق کی جانب سے رقم منتقل کی گئی۔ سندھ حکومت کے اشتہاروں کا خرچہ وفاق سے زیادہ ہے لیکن اگر پیسہ صحیح استعمال ہو گا تو نظر آئے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی کے 4 اسپتالوں کا سندھ حکومت نے بیڑہ غرق کر دیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے اپنے ایک رکن قومی اسمبلی کے بھائی کو تگڑی تنخواہ پر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو پراونشل فنانشل کمیشن کے تحت روپیہ خرچ کرنا چاہیے۔ کراچی کے رہنے والوں پر رقم خرچ کیوں نہیں ہوتی ؟ اور سندھ میں افسران بھی میرٹ پر تعینات نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوہ بہنوں کی سٹیزن پورٹل پر شکایت، وزیر اعظم کا نوٹس

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے لیکن آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کا وہ حال کیا ہے جو کوئی نہ کر سکا۔


متعلقہ خبریں