سندھ: دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے لینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار

وزارت تعلیم سندھ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم سندھ نے کہا کہ دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات لیناپہلی ترجیح ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے لیے جائیں گے۔  دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد نویں اور 11ویں کے امتحانات لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت نے رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔

کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

نتیجہ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی جب کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس سے متعلق فیصلےصوبے کریں گے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے کورونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سندھ بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں اور سندھ حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں بھی 2 ہفتوں تک توسیع کی ہے۔


متعلقہ خبریں