سندھ میں 50 فیصد پانی چوری ہو رہا ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

Fehmida Mirza

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ پانی کی کمی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں سکھر سے نیچے 50 فیصد پانی چوری ہو رہا ہے۔

وفاق پانی کے معاملے پر سندھ سے ناانصافی کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پورے زیریں سندھ میں لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ووٹ لیتے ہیں اور اگر عوام کے حقوق کی بات نہ کریں تو یہ جرم ہوگا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں طوفان کی خبریں تھیں لیکن صوبائی حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی۔

جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا کہ حکومت سندھ نے کوٹری بیراج کی زمینوں پر چاول کی کاشت پہ پابندی عائد کردی ہے۔

پانی کی قلت، سندھ کی فصلوں میں 40 فیصد کمی

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے کہ جب سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

سندھ اور پنجاب کو پانی کی قلت کا سامنا

اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کا پانی سندھ کو ہی ملنا چاہیے اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں