اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ کون ؟ فیصلہ ہو گیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ کون ؟ فیصلہ ہو گیا

تل ابیب: اسرائیل کی خفیہ و حساس ایجنسی موساد کے نئے سربراہ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ موساد کے نئے سربراہ یکم جون 2021 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

حماس کے محمد الغیف تک پہنچنے کی قیمت ایک اور جنگ؟ تو تیار ہیں، اسرائیل

مؤقر جریدے اسرائیل ہایوم (Israel Hayom) کے مطابق موساد کے نئے سربراہ کے لیے ڈیوڈ برنیا (David Barnea) کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسرائیلی قواعد و ضوابط کے مطابق اسرائیلی خفیہ و حساس ایجنسی کے سربراہ کا انتخاب وزیراعظم نیتن یاہو نے کیا ہے۔

اسرائیل کے معروف جریدے کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈیوڈ برنیا کو موساد کا نیا سربراہ منتخب کرنے سے قبل اٹارنی جنرل اور موساد کے سبکدوش ہونے والے سربراہ یوسی کوہن (Yossi Cohen) سے بھی طویل مشاورت کی ہے۔

اسرائیلی یہودی خوف میں مبتلا

اسرائیل کی خفیہ و حساس ایجنسی کے موجودہ سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

56 سالہ ڈیوڈ برنیا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں طویل عرصے تک ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

موساد کے نئے سربراہ کا انتخاب ایک ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے کہ جب اسرائیل کو حماس سے ہونے والی حالیہ لڑائی میں بدترین شکست و ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد سے پورے اسرائیل میں حکومت پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیل کو اپنا تکبر و غرور خاک میں ملانے والے کمانڈر کی تلاش

دلچسپ امر ہے کہ حالیہ جنگ بندی میں اسرائیل کی نسبت حماس کی جانب سے عائد کردہ شرائط کو تسلیم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ اور اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھرپور امداد دینے پر آمادہ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں