پاکستان: کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا


اسلام آباد: پاکستان میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب ہوگیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کیا ہے۔

کورونا ویکسین لگوانے پر گائے کا انعام

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے پاکستانی کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ میں کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس کامیابی پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں چین کی کمپنی کین سائنو بائیو نے تعاون کیا ہے لیکن اس کی تیاری اور پیکنگ قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے کی ہے۔

حکومت سندھ نے ویکسین اور سامان نجی افراد کو فروخت کردیا، حلیم عادل شیخ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ کوروناویکسین کی تیاری ویکسین سپلائی لائن کے لیے اہم قدم ہے۔


متعلقہ خبریں