ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی، ایران


تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

جوہری معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پرردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے۔ امریکہ جوہری معاہدے سے کبھی مخلص ہی نہیں تھا۔ اس نے بغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ ایران کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ردعمل کا انتظار کریں گے۔ امریکی صدر کے فیصلے پر روس اور چین  کو آگے آنا ہو گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرن نے جوہری معاہدے پرعمل کیا۔ اس بات کی آئی اے ای اے نے تصدیق بھی کی۔

 

 


متعلقہ خبریں