اپوزیشن ایشوز پر سیاست کرے، فواد چودھری کا مشورہ

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے منفی رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔

شہباز شریف: پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دیدی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پرتکلف ضیافت میں عوام کا کوئی مسئلہ زیربحث نہیں آیا۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرتکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتی ہیں۔

فواد چودھری کی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ایشوز پر سیاست کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایشوز پر سیاست ہی قوم کی خدمت ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے جس میں پی پی، اے این پی اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی ہے۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے عشائیے میں پی پی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کی بھی دعوت دی ہے جس پر دونوں جماعتوں کے وفود نے قیادت سے صلاح و مشورے اورسوچ بچار کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں