برطانیہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے، شہزاد اکبر


اسلام آباد: مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے۔

مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا ہے اور برطانیہ کو بتا دیا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف وہاں کوئی علاج نہیں کروا رہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت زیادہ ملازمتیں نہیں دے سکتی، نوجوان اپنا کاروبار کریں

شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں اسی لیے برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے کیونکہ برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے کہا ہے پہلے دیکھیں آپ کا قانون وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ؟ اور حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں رات کو گھر سے باہر نکلنے پر پابندی

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف آصف زرداری سے کیسز کے التوا کا طریقہ سیکھ رہے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی طرح مریم نواز بھی التوا کے راستے پر چل نکلی ہیں۔


متعلقہ خبریں