وفاقی وزیر تعلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کی معمولی علامات ہیں تاہم انشا اللہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف وزرا اور اراکین اسمبلی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال انتہائی کم ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال کم ہونے کے بعد مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں