بھارتی جوڑے کی فضا میں شادی

بھارتی جوڑے کی فضا میں شادی

فوٹو: فائل


زمین پر شادی کی پابندی لگی تو بھارتی جوڑے نے پرائیویٹ جیٹ میں فضا کے اندر شادی کی تقریب رچا لی۔ 

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدترین صورتحال کی وجہ سے شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا، بلیک اور وہائٹ کے بعد خطرناک زرد فنگس بھی پھیلنے لگا

بھارتی حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ کسی بھی تقریب میں خواہ وہ شادی کی ہی کیوں نہ ہو 50 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے۔

دھوم دھام سے شادی کے خواہشمند بھارتی جوڑے نے زمین پر عائد پابندیوں کے باعث فضا میں شادی کرنے کا پلان بنایا اور اسے عملی جامہ پہنانے میں کامیاب بھی گیا۔

طیارے میں ہونے والی شادی میں 160 افراد شریک ہوئے۔

کورونا کے باعث پابندیوں کے باوجود ریاست تامل ناڈو کے رہائشی نے پرائیوٹ جیٹ کی بکنگ کرائی اور شادی کی تقریب دوران پرواز کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا

بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کے عملے کو فارغ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 


متعلقہ خبریں