مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی سے شو کاز کا جواب مانگ لیا



پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے شو کاز کا جواب مانگ لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ڈی ایم کوئی نیا اتحاد نہیں۔ پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا کہ رمضان کے بعد میٹنگ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم وہی ہے جہاں پہلے تھی، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔ جب شو کاز نوٹس کا جواب آئے گا تب دیکھیں گے۔ پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے معاملات کو مکس نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی،مولانا فضل الرحمن

شہباز شریف کے عشایئے میں شرکت کے متعلق سوال پر مریم نے جواب دیا کہ ان کا کا رول اپوزیشن کا رول ہے ان کو نبھانا ہوتا ہے۔ پارلیمٹیریز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرینز نہیں۔ جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھیں۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نیب کی اپیلوں پر سماعت کی۔

نیب نے نواز شریف کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے نوازشریف کے متعلق وکلا سے دلائل طلب کیے اور سماعت ملتوی کردی۔

نیب نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیلیں دائر رکھی ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز، نوازشریف اور صفدر کی اپیلوں پر بھی آج ہی سماعت ہوگا۔

احتساب عدالت نے سات جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید بامشقت اور ایک سال اضافی قید کی سزا سنائی تھی۔ مریم نواز کو آٹھ اور ایک سال اضافی قید کی سزا جب کہ کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید اورجرمانوں کی سزا سنائی تھی۔

 


متعلقہ خبریں