بلوچستان میگا کرپشن کیس، سابق سیکرٹری خزانہ کو 10 سال قید


کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صوبائی سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا۔

عدالت نے سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت پرشاہدخاقان عباسی کےتحفظات

واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو میگا کرپشن کیس میں 6 مئی 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے گھر سے 64 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے۔

اسی کیس میں گرفتار ٹھیکیدار سہیل مجید اور اس کے بھائی کو پلی بارگین کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں