پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی،مولانا فضل الرحمن

فائل فوٹو


پاکستان میں اپوزیشن کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف اور مولانافضل الرحمان کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں پی ڈی ایم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی بارے اپنی تجویز دی۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم نے دونوں جماعتوں کو رجوع کے لیے وقت دیا تھا۔ دونوں جماعتوں نے پی ڈی ایم سے تا حال رجوع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان اور میرا مؤقف ایک ہے، مریم نواز

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے کے موقف پر قائم ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ڈی ایم سے متعلق موقف ایک اصولی موقف ہے۔ پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں واپس جانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والی جماعت کے ساتھ جان بوجھ کرجو کچھ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ پیپلزپارٹی ایک جہموری جماعت ہے، کسی کے ذاتی ایجنڈے کے لئے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدامات کی حمایت نہیں کر سکتے۔


متعلقہ خبریں