بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی مداح، مگر کیوں؟

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنگ عمران عباس کی مداح، مگر کیوں؟

فوٹو: فائل


بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی یادگار گانے دینے والی گلوکارہ الکا یاگنک پاکستانی اداکار و گلوکار عمران عباس کی مداح بن گئی ہیں۔ 

پاکستانی اداکار عمران عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ڈرائیونگ کے ساتھ گانے گنگناتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ????? ????? (@imranabbas.official)

عمران عباس نے ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ سوات میں ڈرائیونگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ 90 کی دہائی میں بننے والا میوزک مجھے اتنا پسند ہے کہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ خاص طور پر جن یہ گانے الکا یاگنک اور ادت نارائن نے گائے ہوں تو پسندیدگی کی انتہا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کی عائزہ خان کو تصاویر شیئر کرنے پر نصیحت

عمران عباس کے پیغام کے جواب میں الکا یاگنک نے عمران عباس کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپ نا صرف ڈرائیونگ بہت اچھی کرتے ہیں بلکہ گانا بھی بہت اچھا گاتے ہیں۔

اپنی پسندیدہ گلوکارہ الکا یاگنک کی جانب سے کی گئی اس تعریف پر عمران پھولے نہ سمائے اور تحریر کیا کہ آپ کا بہت شکریہ۔ آپ کی خوبصورت آواز میرے ہر سفر کو خوبصورت بنا دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں