کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر ریویو کمیٹی تشکیل دیدی گئی، فواد چودھری

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر ریویو کمیٹی تشکیل دیدی گئی، فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ  کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے پابندی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست حکومت کے پاس آئی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر ریویو کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ریویو کمیٹی کی سفارشات کے بعد حکومت اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کورونا سے متعلق حفاظتی سامان بوسنیا بھجوانے کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پہلی بار کابینہ کا اجلاس کاغذوں کے بغیر ہوا۔ ہمارے دورحکومت میں 230 سے زائد وفاقی کابینہ اجلاس ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں 60 سے  زائد کابینہ اجلاس ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں صرف 23 کابینہ اجلاس ہوئے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ترکی سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر پرجو پیش رفت ہوئی اس پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سوشل میڈیا کمپین کی وضاحت دینی چاہیے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق پیش رفت پر بابر اعوان نے بریفنگ دی پیش کی۔ الیکٹرانک ووٹنگ میشن اہم اصلاحات کا حصہ ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کاووٹ ایجنڈے کااہم حصہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ، سمری وزیر اعظم کو ارسال

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کو ا سپیشل ویزہ دیا جائیگا۔ پاکستانی سفارتخانہ میں ویزے کے لیے خصوصی ڈیسک بنا رہے ہیں۔ چینی سرمایہ کار وں کو سی پیک ویزے کے لیے الگ سہولت دی جائے گی

فواد چودھری نے کہا کہ ملک بھر کے کینٹ بورڈ ز میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کینٹ بورڈز انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے کورونا کے باوجود معیشت میں بہتری آئی۔ معیشت کے ساتھ لوگوں کے جاں ومال کی حفاظت ترجیح تھی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی دنیا نے تعریف کی۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم سے لوگوں کے پاس پیسہ آیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے کمزور طبقے کیلئے اقدامات کیے۔ پاکستان کی نصف آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ کپاس کی فصل اچھی نہیں ہوئی۔ سب سے زیادہ پیداوار گندم کی فصل کی ہوئی۔


متعلقہ خبریں