فیس بک کو فلسطینیوں کی آواز دبانا مہنگا پڑگیا 


فیس بک کو مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانا اس مرتبہ مہنگا پڑ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی ریٹنگ گرنے کے بعد لاکھوں صارفین نے ایپل کے ایپ اسٹور پر فیس بک کو ون اسٹار ریویو دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کیلئے انتہائی فائدہ مند

ویب سائٹ فیس بک نے ون اسٹار ریوریو کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے ایپل سے ایپ اسٹور سے منفی ریویوز کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایپل نے فیس بک کے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

فیس بک کے انٹرنل میسج بورڈ کے  سنیئر سافٹ ویئر انجنیئر کا اس بابت کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ تنازع سے فیس بک پر صارفین کا اعتماد نمایاں حد تک کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال پر پابندی برقرار

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صارفین اسرائیل اور فلسطین کی صورتحال کو سنبھالنے کے ہمارے طریقہ کار پر اپ سیٹ ہیں اس لیے ایسے ریویوز دیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں