پی پی قیادت ابھی میچور نہیں کہ سیاستدانوں والے پروٹوکول فالو کر سکے، فضل الرحمان


اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 29 مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں یپلزپارٹی اور اے این پی کو بلانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی،مولانا فضل الرحمن

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بات جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے دو روزہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس اسلام آباد میں دو دن جاری رہا جس میں اہم قومی مسائل زیر غور آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو بھرپور عوامی قوت کے ساتھ متحرک کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں جے یو آئی (ف) اپنی تجاویز دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مستقبل میں بھی کسی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس ہمارے مؤقف سے اتفاق کرتی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مغرب کی تہذیب کو فروغ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں بھی نیا نظام غیر مؤثر ثابت ہوا ہے۔

مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی سے شو کاز کا جواب مانگ لیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی شوریٰ نے وقف املاک ایکٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قانون غیر آئینی ہے اسے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے وفاق المدارس بورڈ کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ ہمارے زیر انتظام مدارس کسی سرکاری بورڈ میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں اور قومی سطح پر مدارس کنونشن بلا ئے جائیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں امریکی افواج کو ایئر بیسز حوالے کرنے کی خبروں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر بیسز حوالے کرنے کا فیصلہ 2001 میں بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کرنا ڈرامہ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملے میں کود کر جنگ کے شعلے اپنے ملک تک لے آئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کے لیے ادے دیں گے تو جنگ کی دعوت دیں گے۔

شہباز شریف: پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دیدی

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کوفیصلوں پر نظرثانی کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی قیادت ابھی میچور نہیں ہے کہ سیاستدانوں والے پروٹوکول فالو کرسکے۔


متعلقہ خبریں