پی ٹی اے کی 19 کمپنیوں کو موبائل فونز ڈیوائس بنانے کی اجازت

حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کریگی، پی ٹی اے کی وضاحت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے 19 کمپنیوں کو موبائل فونز ڈیوائس بنانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو 3 اور فور جی کی تیاری کے لئےڈیوائس بنانے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ اگلے 10 سال کے لیے مینوفیکچررز اپنے برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق مینوفیکچررز کے ذریعے تیار کردہ موبائل ڈیوائسز مسابقتی مارکیٹوں میں بھی برآمد کیے جا سکیں گے۔

ٹوئٹر انتظامیہ پاکستانی صارفین سے متعلق متعصبانہ رویے پر غور کرے، پی ٹی اے

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے نے سیلولر موبائل آپریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کرنے کے لئے لازمی توثیقی پیغامات بھیجیں تاکہ واضح رضامندی حاصل کی جاسکے۔

آپریٹروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکم جاری کرنے کے تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔

پی ٹی اے کو صارفین کی شکایات وصول ہوئی تھیں کہ بعض اوقات موبائل آپریٹرز صارفین کی پیشگی رضامندی کے بغیر تھرڈ پارٹی مواد / گیمز سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کردیتے ہیں۔

پی ٹی اے نے اس طرح کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے کیونکہ صارفین کی واضح رضامندی کے بغیر کسی ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنا ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگو لیشنز 2009کی شق (vii) (3) 9کی خلاف ورزی ہے۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے موبائل صارفین کو بڑی آسانی ہوگی۔ پی ٹی اے پاکستان میں ٹیلی مواصلات خدمات کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں