مریم نواز بھی آصف زرداری کی طرح التوا کے راستے پر چل نکلی ہیں، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز بھی آصف زرداری کی طرح التوا کے راستے پر چل نکلی ہیں۔

برطانیہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے، شہزاد اکبر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی طرح مریم نواز بھی التوا کے راستے پرچل نکلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آصف زرداری سے کیسزکے التوا کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ایک ہی پالیسی ہے کہ مقدمات کو اتنا طول دیں کہ لوگوں کا انصاف سے اعتماد ہی اٹھ جائے۔

جو کام ضیاالحق نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کر دیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھیر نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کا تاثر اس لیے ہے کہ ان کے کیسوں کا فیصلہ نہیں ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو 11 سال اور مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا سنائی لیکن شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں۔

مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی سے شو کاز کا جواب مانگ لیا

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حدیبیہ پیپرملز کا کیس 2 ہفتوں میں متعلقہ فورم پر کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں