نیشنل بینک نے اے ٹی ایم کارڈز کا اجراء بند کردیا


نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرعارف عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نیشنل بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ کو بڑھایا ہے، نیشنل بینک اب پلاسٹک منی کو ڈیجیٹل منی میں منتقلی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کررہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ اشتراک کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نیشل بینک عارف عثمانی کا کہنا تھا کہ آج لاکھوں لوگ ایزی پیسہ کے ذریعے رقم کی منتقلی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب اے ٹی ایم کارڈز کا اجراء نیشنل بینک نے بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم ہر ہفتے ایک اے ٹی ایم کارڈ کے برابر پلاسٹک کھا رہے ہیں

ساتھ اسٹاک ایکسچینج کا اشتراک مفاہمتی یاداشت پر سی ای اواسٹاک ایکسچینج اور صدر نیشنل بینک نےدستخط کردیے۔

مفاہمتی یاداشت پر  دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان کا کہتا تھا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے کہ بینک اسٹاک ایکسچینج ڈیبٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔

فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ کی پرفارمنس بہتر ہوگی۔


متعلقہ خبریں