حکومت کا مساجد میں سرکاری خطبات کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا طاہر اشرفی


وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت کا مساجد میں سرکاری خطبات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں پولیس کسی بھی مدرسے پر چھاپہ مارنے نہیں گئی، ماضی میں دینی مدارس پر پولیس روزانہ چھاپے مارتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کی بات کی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کا مقصد علما اور خطیبوں کی معاونت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے داڑھی اور پگڑی والے سرکا تاج ہیں۔

پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، طاہر اشرفی

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیں لیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔


متعلقہ خبریں