گتے سے بنی ہوئی لیمبرگنی 15 لاکھ روپے میں فروخت


نیوزی لینڈ کے ایک یو ٹیوبر کی جانب سے گتے کی مدد سے بنایا گیا معروف ریسنگ کار لیمبرگنی کا ماڈل 15 لاکھ روپے میں فروخت ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر ڈیوڈ جونز نے گتے سے بنائی گئی لیمبرگنی آج شام ایک چیریٹی ایونٹ میں 10 ہزار سے زائد ڈالر میں فروخت کی ہے اور یہ پیسہ ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کر دیا ہے۔

ڈیوڈ نے بہت خوبصورتی سے گتے کو تراش کر گاڑی کا ماڈل بنایا ہے جو اصل لمبرگنی کار سے تھوڑا بڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  گتے کی گاڑی 1.65 میٹر چوڑی جب کہ 3.78 میٹر لمبی ہے۔

ڈیوڈ نے بتایا کہ انہیں گاڑی کا ماڈل بنانے کا خیال اس وقت آیا جب انہیں امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لمبرگنی چلانے کا اتفاق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان یوٹیوبر نے کار کو ‘ کارڈبورگنی ‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا ماڈل بنانے میں انہیں دو ہفتوں سے زائد کا وقت لگا۔

ڈیوڈ نے گاڑی کی اچھی قیمت لگنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ یہ صرف 50 ڈالر میں فروخت ہو گی۔

 

 


متعلقہ خبریں