کورونا وائرس، مردان کے 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس، مردان میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

مردان: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

صوبائی حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا کیسز سے متاثرہ مردان کے 9 علاقوں میں آئندہ 14 روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

مردان کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گا تاکہ بڑھتے کورونا کیسز پر قابو پایا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کے واقعات میں کمی آ رہی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید 65 اموات اور 2 ہزار 724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 465 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 268 ہے اور 8 لاکھ 27 ہزار 843 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں