امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون


واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کر کے موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کی جنرل قمر باجوہ سے گفتگو بہت مفید رہی جبکہ امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم پاکستان کے لیے امریکہ کی سیکیورٹی امداد فی الحال معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ میں چوہدری نثار کی کوئی جگہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد ہوائی اڈوں کے لیے مختلف ملکوں سے بات چیت ہو رہی ہے اور افغانستان میں نگرانی کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں